the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ریاستِ کرناٹک میں جس طرح کانگریس نے ضلع پنچایتوں کے انتخابات میں برتری حاصل کی ہے اُسی طرح بیدر ضلع پنچایت کے34نشستوں میں19نشستوں پر کامیابی کے ساتھ بیدر ضلع میں سب سے بڑی سیاسی پارٹی کے طورپر سامنے آئی ہے‘ بی جے پی نے 11‘ جنتادل(ایس) 3اور ایک آزاد اُمیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے ۔آج بیدر ضلع کے پانچوں تعلقہ جات کے مستقر پر رائے شماری کاصبح7:45بجے ای وی ایم مشینوں کوالیکشن آفیسر‘انتخابی مبصرین اور سیاسی پارٹیوں کے اُمیدواروں کی موجودگی میں کھولا گیا ۔8بجے صبح سے رائے شماری کا آغاز ہوا۔ بیدر ضلع کے تعلقہ بیدر میں ضلع پنچایت کے7حلقہ جات ہیں جن میں کمٹھانہ سے کانگریس کے محمد فیروز خان نے 6718ووٹ حاصل کیاجبکہ بی جے پی کے اُمیدوار کشال راؤ یابا نے5828ووٹ حاصل کئے اس طرح کانگریس کے اُمیدوار جناب فیروز خان نے 890ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔حلقہ بگدل سے کانگریس کے اُمیدوار افروزخان نے 3835ووٹ حاصل کئے جبکہ بی جے پی کے اُمیدوار مسٹر گھالپا چٹنلی نے 3722ووٹ حاصل کئے اس طرح کانگریس کے نوجوان اُمیدوار افروز خان نے جملہ113ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب قرار دئیے گئے ۔حلقہ چٹہ سے بی جے پی کے اُمیدوارہ شکنتلا کاشی ناتھ بیلداڑے نے 8246ووٹوں حاصل کئے جبکہ کانگریس کی اُمیدوارہ کلاوتی ویجیناتھ آنندے نے 7983ووٹ حاصل کیا یہا ں بی جے پی نے263ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔حلقہ جنواڑہ کے بی جے پی اُمیدوارہ تارا بائی لکشمن راٹھوڈ نے 8596ووٹ حاصل کئے جبکہ جنتادل( ایس ) کی اُمیدوارہ کستوری بائی ماروتی بُدھے 5995ووٹ حاصل کئے یہاں بی جے پی کی اُمیدوا رنے2601کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔حلقہ مالیگاوں سے کانگریس کے امیدوار مسٹر وجئے کمار انپا پاٹل 8373ووٹ حا صل کئے جبکہ بی جے پی کے اُمیدوار وجئے کمار سبھاش راؤ پاٹل نے 6910ووٹ حاصل کئے یہاں کانگریس کے اُمیدوار نے1463ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔حلقہ منہلی سے جنتادل(ایس) کے اُمیدوار مسٹر بابو راؤ ملکہ پورے نے 8597ووٹ حاصل کئے جبکہ کانگریس کے اُمیدوار مسٹر امرت راؤ چمکوڈنے7687ووٹ حاصل کئے یہا ں جنتادل (ایس) کے اُمیدوار نے910ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔حلقہ اوراد (سرسی) سے کانگریسی اُمیدوارہ منجولا نے 4866ووٹ حاصل کئے جبکہ بی جے پی کی اُمیدوارہ شاردا نے 4375ووٹ حاصل کئے یہاں کانگریس اُمیدوارہ نے491ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔ضلع بیدر کے تعلقہ اوراد(بی) کے 7ضلع پنچایت کے حلقہ جات کے نتائج اس طرح ہیں ۔چنتاکی حلقہ سے کانگریس کی اُمیدوارہ گیتا پنڈت راؤ نے 10858ووٹ حاصل کی جبکہ بی جے پی کی اُمیدوارہ اُرمیلا سبھاش راؤ8192ووٹ حاصل کئے یہاں کانگریس کی اُمیدوارہ نے2666ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب حاصل کی ۔حلقہ دابکا(سی) سے بی جے پی کی اُمیدوارماروتی بی چوہان10790ووٹ حاصل کئے جبکہ کانگریس کی اُمیدوار چرن سنگھ رام راؤ راٹھوڈ نے7930ووٹ حاصل کئے اس طرح یہاں بی جے پی کے اُمیدوار نے2860ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب حاصل کی۔حلقہ کمال نگر سے کانگریس کے اُمیدوار بابو سنگھ ہزاری نے 9508ووٹ حاصل کئے جبکہ بی جے پی اُمیدواربالاجی تلنگی نے8241ووٹ حاصل کئے یہاں کانگریس کے امیدوار1267ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب حاصل کی ۔حلقہ سنت پور سے بی جے پی کے اُمیدوار مسٹرانل گنڈپا نے 8251ووٹ حاصل کئے جبکہ کانگریس کے اُمیدوار رتی کانت مجگے نے 6843ووٹ حاصل کئے یہا ں بی جے پی کے اُمیدوار نے 1408ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔حلقہ ٹھانہ کشنورسے بی جے پی کی اُمیدوارہ سریکھا سریش بھوسلے نے 10565ووٹ حاصل کئے جبکہ کانگریس کی اُمیدوارہ میناکشی سنگرام نے 8848ووٹ حاصل کئے یہاں بی جے پی کی اُمیدوارہ نے 1717ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔حلقہ وڈگاؤں (ڈی)سے بی جے پی کی اُمیدوارہ مینا مانک چوہان 8701ووٹ حاصل کئے جبکہ کانگریس کی اُمیدوارہ سنتوشما کڈال8100ووٹ حاصل کئے یہاں بی جے پی کی اُمیدوارہ نے601ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔حلقہ یکمبا سے کانگریس کی اُمیدوارہ سندھیا رانی رام نروٹے نے 8146ووٹ حاصل کئے جبکہ آزاد اُمیدوارہ لتا بائی اروند راؤ 5216ووٹ حاصل کئے یہاں کانگریس کی اُمیدوارہ نے2930ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔بیدر ضلع کے بھالکی تعلقہ کے جملہ6ضلع پنچایت حلقہ جات کے نتائج اس طرح ہیں‘ حلقہ بھاتمرہ سے کانگریس کی اُمیدوارہ شیتل ہنمنت راؤ نے 9739ووٹ حاصل کئے جبکہ بی جے پی کی اُمیدوارہ ریکھا راج کمار نے7749ووٹ حاصل کئے ‘اس طرح یہاں کانگریس کی اُمیدوارہ نے 1990ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔حلقہ ہلبرگہ سے کانگریس کے اُمیدوارامباداس منوہر نے11337ووٹ حاصل کئے جبکہ بی جے پی کے ملیکارجن سنگپا نے 8526ووٹ حاصل کئے اس طرح کانگریس کے اُمید وار نے 2811ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔حلقہ



کھٹک چنچولی سے کانگریس کے اُمیدوار رویندر ریڈی گنڈاریڈی نے9952ووٹ حاصل کئے جبکہ بی جے پی اُمیدوار اشوک ہوگپانے 8827ووٹ حاصل کئے یہاں کانگریس کے اُمیدوار نے1125ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔حلقہ مڈکٹی سے کانگریس کی اُمیدوارہ ریکھا بائی نیلکنٹھ 9508ووٹ حاصل کئے جبکہ بی جے پی کی اُمیدوارہ لمبانی گوتم نے 5371ووٹ حاصل کئے یہاں کانگریس کی اُمیدوارہ نے4137ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔حلقہ نٹور(بی) سے کانگریس اُمیدوارہ اوشا راجندرا نے 10979ووٹ حاصل کئے جبکہ بی جے پی کی اُمیدوارہ مینا بائی سبھاش نے 9472ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی‘یہاں کانگریس کی اُمیدوارہ نے 1507ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔حلقہ سائیگاؤں سے کانگریس کے اُمیدوار جمکھنڈ یکر ویدھیا ساگر نے11088ووٹ حاصل کئے جبکہ بی جے پی کے اُمیدوار راکیش آر نے 6885ووٹ حاصل کئے یہاں کانگریس کے اُمیدوار نے 4203ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔بیدر ضلع کے بسواکلیان میں ضلع پنچایت کے 7حلقہ جات کے نتائج اس طرح ہیں حلقہ ہلسور سے آزاد اُمیدوار سدھیر کمار پریم ساگر نے 7398ووٹ حاصل کئے جبکہ بی جے پی کے اُمیدوارسوریہ کانت جگناتھ نے 6712ووٹ حاصل کئے یہاں آزاد اُمیدوار نے 686ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔حلقہ کوہِ نور سے جنتادل(ایس) کے اُمیدوار آنند وٹھل راؤ نے 8771ووٹ حاصل کئے جبکہ بی جے پی کے اُمیدوار لنگراج پاٹل اٹور نے6877ووٹ حاصل کئے یہاں جنتادل(ایس) کے اُمیدوار نے1894ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔حلقہ مٹالہ سے بی جے پی اُمیدوارہ منے گوپالا نے 6853ووٹ حاصل کئے جبکہ کانگریس کے امیدوارہ جئے شیلا دتو 6632ووٹ حاصل کئے یہاں بی جے پی کے اُمیدوار نے221ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔حلقہ مُڑبی سے کانگریس کے اُمیدوار راج شیکھر بسونپا نے8732ووٹ حاصل کئے جبکہ بی جے پی کے اُمیدوار گنپت راؤبنڈپا نے 6392ووٹ حاصل کئے یہاں کانگریس اُمیدوار نے 2340ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔حلقہ نارائین پور سے بی جے پی کے اُمیدوار ہ امرپالی ویرنا نے 8920ووٹ حاصل کئے جبکہ کانگریس کی اُمیدوارہ سریکھا ومن نے 6195ووٹ حاصل کئے یہاں بی جے پی کی اُمیدوارہ نے2725ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔حلقہ پرتا پورسے بی جے پی کے اُمیدوار انا راؤ بھیملا راٹھوڈ نے 7472ووٹ حاصل کئے جبکہ کانگریس کے اُمیدوار رویندرا بھاسکر راؤ نے6640ووٹ حاصل کئے یہاں بی جے پی اُمیدوار نے832ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔حلقہ راجیشور سے بی جے پی اُمیدوار گنڈا ریڈی رامنا نے 9454ووٹ حاصل کئے جبکہ کانگریس کے اُمیدوار ویرنا ہائیگپا پاٹل نے5539ووٹ حاصل کئے یہاں بی جے پی کے اُمیدوار نے3915ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔بیدر ضلع کے تعلقہ ہمناآباد6حلقہ جات کے نتائج اس طرح ہیں حلقہ بھیمل کھیڑا سے جنتادل(ایس) کے اُمیدوارہ سنیتا سنتوش نے 8188ووٹ حاصل کئے جبکہ کانگریس کی اوشا پاٹل وجئے کمار 7884ووٹ حاصل کئے یہاں جنتادل(ایس) کی اُمیدوارہ نے304ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔حلقہ دوبلگنڈی سے کانگریس کے اُمیدوار مسٹر لکشمن راؤ ایشورپا بڑلا نے 5697ووٹ حاصل کئے جبکہ بی ایس پی اُمیدوار چیتن گوکھلے نے4943ووٹ حاصل کئے یہاں کانگریس اُمیدوار نے 754ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔حلقہ گھاٹ بورل سے کانگریس اُمیدوار مسٹر ڈاکٹر پرکاش نے7888ووٹ حاصل کئے جبکہ بی جے پی کے اُمیدوار ابھیمنو نے 5689ووٹ حاصل کئے یہاں کانگریس کے اُمیدوارنے2199ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔حلقہ ہلی کھیڑ(بی)سے بی جے پی کی اُمیدوارہ سنیتا تکارام ساگر نے 6730ووٹ حاصل کئے جبکہ کانگریس اُمیدوارہ منگلا مہانتیا نے 5194ووٹ حاصل کئے یہاں بی جے پی کی اُمیدوارہ نے1536ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔حلقہ کوڈمبل سے کانگریس اُمیدوار ہ بھارتی بائی نے7781ووٹ حاصل کئے جبکہ بی جے پی اُمیدوارہ منگلا نے 5761ووٹ حاصل کئے یہاں کانگریس کی اُمیدوارہ نے 2020ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔حلقہ نرنا کانگریس کی اُمیدوارہ جئے شری جئے سنگھ راٹھوڈ نے5651ووٹ حاصل کئے جبکہ بی جے پی کی اُمیدوارہ پریم لتا نے 5029ووٹ حاصل کئے یہاں کانگریس کی اُمیدوارہ نے622ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔حلقہ ہُڑگی سے کانگریس کی اُمیدوارہ پریہ سنجے سنگھ ٹھاکرنے 6551ووٹ حاصل کئے جبکہ جنتادل(ایس) کی اُمیدوارہ نسیمہ بیگم زوجہ معراج الدین پٹیل نے6013حاصل کئے یہاں کانگریس کی اُمیدوارہ نے 538ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔رائے شماری کے بعد الکیشن آفیسر نے کامیاب اُمیدواروں کو سرٹیفکیٹ حوالے کرتے ہوئے مبارکباد دی ۔تمام کامیاب اُمیدواروں کے پارٹی قائدین ‘کارکنان و بہی خواہوں نے زبردست آتشبازی و شیرینی تقسیم کے بعد الگ الگ جلوسِ فتح نکال کرمسرت کا اِظہار کیا ۔***
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.